جمعہ, مئی 23, 2025
ہومLatestپاکستان کا عالمی برادری سے بھارتی مودی کی جنگی زبان و خطرناک...

پاکستان کا عالمی برادری سے بھارتی مودی کی جنگی زبان و خطرناک عزائم کا نوٹس لینے کا مطالبہ

اسلام آباد: پاکستان نے عالمی برادری سے بھارتی وزیراعظم مودی کی جنگی زبان و خطرناک عزائم کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے مگر کسی بھی جارحیت کا بھرپور و منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

جاری بیان میں ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم مودی کے راجستھان میں عوامی اجتماع کے دوران دیئے گئے بیانات کو مکمل مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی بیانات نہ صرف علاقائی کشیدگی کو ہوا دینے کی کوشش ہیں بلکہ بین الاقوامی قوانین کی بھی سنگین خلاف ورزی ہیں، بھارت کی جنگی دھمکیاں اقوام متحدہ چارٹر کی بھی خلاف ورزی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی قیادت ہوش کے ناخن لے اور اشتعال انگیزی بند کرے، پاکستان امن کا خواہاں ہے مگر اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے، کوئی بھی جارحیت ہوئی تو بھرپور منہ توڑ جواب دیا جائے گا، ترجمان نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم کے بیانات علاقائی کشیدگی کو ہوا دینے کی کوشش ہیں، عالمی برادری نئی دہلی کی جنگی زبان اور خطرناک عزائم کا نوٹس لے ایسے بیانات اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی ضوابط کی صریح خلاف ورزی ہیں۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!