جمعہ, مئی 23, 2025
ہومChinaچین میں آسان شادی قوانین سے سفر اور کھپت کا فروغ

چین میں آسان شادی قوانین سے سفر اور کھپت کا فروغ

بیجنگ(شِنہوا)یانگ من اور ان کی دلہن حہ شنگ یوئے نے چین کے جنوب مغربی صوبے یون نان میں اپنے گھر سے سینکڑوں میل دور ارہائی جھیل کے کنارے اپنی شادی کا اندراج کرایا۔

20 مئی کی تاریخ چین میں خاص اہمیت رکھتی ہے کیونکہ اس کے چینی تلفظ 520 کا مطلب وو آئی نی سے ملتا جلتا ہےجس کا مطلب ہے میں تم سے پیار کرتا ہوں۔ یہ شادی کے اندراج کا  ایک مصروف وقت ہے اور ملک بھر میں شادی اندراج کے دفاتر پر لمبی قطاریں نظرآتی ہیں۔

چین نے رواں ماہ کے اوائل میں شادیوں کے لئے مقامی اندراج کے قواعد ختم کردیئے تھے جس کے بعد جوڑوں میں شادی اور سفر کا رجحان پروان چڑھ رہا ہے جس میں وہ اپنی شادی کی تقریبات کو چھٹیوں کے ساتھ ضم کر رہے ہیں۔

یون نان کے صدرمقام  کونمنگ کے یانگ کا کہنا ہے کہ چونکہ شادی کا اندراج بہت آسان ہوگیا ہے، ہم نے وہیں شادی کرنے کا فیصلہ کیا جہاں ہم پہلی بار ملے تھے۔ ان کا پارک طرز کا اندراج دفتر ایک جزیرہ نما پر ارہائی جھیل میں  واقع ہے جہاں منگل کے روز شادی کی اجتماعی تقریب ہوئی۔ یہ علاقہ بھی یون نان کے دالی میں بائی  خودمختار پریفیکچر میں واقع ہے۔

یانگ نے مزید کہا کہ شادی کے بعد جوڑا دالی میں چند روز ہنی مون کے طور پر گزارے گا۔

آسان ترین نئے شادی قانون نے بین العلاقائی شادیوں کا اندراج مزید آسان بنا دیا ہے۔ خاص طور پر ان افراد  کے لئے جو اپنے آبائی شہروں سے باہر کام کر رہے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!