جمعرات, مئی 22, 2025
ہومLatest یمنی حوثیوں کا اسرائیل پرحملہ ، تل ابیب سمیت کئی علاقوں میں...

 یمنی حوثیوں کا اسرائیل پرحملہ ، تل ابیب سمیت کئی علاقوں میں خطرے کے سائرن بج لگ گئے

تل ابیب: یمنی حوثیوں کی جانب سے صعدہ شہر کے اطراف سے اسرائیل کی طرف بیلسٹک میزائل کا حملے کے بعدبیت المقدس اور اس کے گرد و نواح، نیز تل ابیب اور اس کے ارد گرد کے علاقوں میں خطرے کے سائرن بجنے لگے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے دفاعی میزائل فائر کیے اور بیت المقدس میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں،میزائل حملے کے پیشِ نظر تل ابیب کے "بن گوریون” ہوائی اڈے کو بند کر دیا گیا۔

اسرائیلی حملوں کے باوجود، مسلح حوثی جماعت نے اسرائیل کی جانب میزائل داغنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ حوثیوں کا کہنا ہے کہ وہ غزہ میں فلسطینیوں کی مدد کے لیے یہ کارروائیاں کر رہے ہیں۔

ادھر جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں اسرائیلی فوج کے ترجمان اویخای ادرعی نے کہاکہ یمن سے داغے جانے والے ایک میزائل کا فضا میںتباہ کر دیا ۔جس کے باعث ملک کے وسطی علاقوں میں کئی مقامات پر خطرے کے سائرن بجنے لگے ۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!