جمعرات, مئی 22, 2025
ہومChinaہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کی حکومت کا 9 بڑے سیاحتی منصوبے...

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کی حکومت کا 9 بڑے سیاحتی منصوبے شروع کرنے کا اعلان

ہانگ کانگ(شِنہوا)چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے ( ایچ کے ایس اے آر) کی حکومت نے سیاحتی مقامات کو ترقی دینے کے لئے 9 منصوبے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جس پر شہر کے ورکنگ گروپ کے ذریعے عملدرآمد کیا جائےگا۔

جن9 منصوبوں پر عملدرآمد کیا جائےگا ان میں ہانگ کانگ انڈسٹریل برانڈ ٹورازم، وکٹوریہ پارک بازار، گلابی ٹرمپٹ ٹری گارڈن کی تخلیق، نمایاں کمیونٹی: اولڈ ٹاؤن سنٹرل کا تفصیلی سفر، نمایاں کمیونٹی: کولون سٹی کا تفصیلی سفر، ڈسپلنری سروسز پائنیر ٹورز، سابقہ یاؤ ما ٹی پولیس سٹیشن کا آغاز، فور پیکس ٹورازم اور سابقہ ہنگ ہوم ریلوے فریٹ یارڈ پیئر کی بحالی شامل ہے۔

ان میں ہرعلاقے کے سیاحتی مقامات شامل ہیں جو اس تصور کو اجاگر کرتے ہیں کہ ہانگ کانگ میں سیاحت ہر جگہ ہے۔ ان میں آؤٹ ڈور اور انڈور دونوں سیاحتی مقامات، دورے اور کھوج کے مقامات کے علاوہ حیاتیات اور مناظر سے لطف اندوز ہونے کے مقامات شامل ہیں۔

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کی حکومت کے ڈپٹی چیف سیکرٹری برائے انتظامی امور چھیوک ونگ- ہنگ کا کہنا ہے کہ نئے سفری نمونے اور سیاحوں کی ترجیحات تیزی سے ایسے منفرد خصوصیات کے حامل مقامات کو اہمیت دے رہی ہیں جو ہانگ کانگ کی پہچان کا حصہ ہیں۔ یہ 9 منصوبے سیاحوں کو نئے، زیادہ گہرے اور دلچسپ تجربات مہیا کریں گے۔

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کی حکومت نے 2024 کے پالیسی خطاب میں سیاحتی مقامات کو ترقی دینے کے لئے ایک ورکنگ گروپ قائم کرنے کی تجویز دی تھی جس کا مقصد مقبول ترین سیاحتی مقامات کی نشاندہی کرکے انہیں ترقی دیناہے  تاکہ سیاحوں کے سفری تجربے کو بہتر بنایا جا سکے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!