بیجنگ(شِنہوا)چینی وزارت تجارت نے اعلیٰ درجے کی چینی کمپیوٹنگ چپس پر عالمی سطح پر پابندی لگانے کی امریکی کوشش کویکطرفہ بدمعاشی اور تحفظ پسندی کی ایک واضح مثال قرار دیا ہے جو عالمی سیمی کنڈکٹر کی صنعتی اور سپلائی چین کو شدید نقصان پہنچارہا ہے۔
وزارت کے ایک ترجمان نے بتایا کہ امریکی محکمہ تجارت نے حال ہی میں ہدایت نامہ جاری کیا ہے جس میں امریکی برآمدی کنٹرول کے قواعد کی نام نہاد خلاف ورزیوں کے بہانے ہواوے کی خصوصی ہواوے اسینڈ چپس سمیت ایڈوانسڈ چینی کمپیوٹنگ چپس پر عالمی پابندی لگانے کی کوشش کی گئی ہے۔
ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ کا یہ اقدام دیگر ممالک کو ایڈوانسڈ کمپیوٹنگ چپس اور مصنوعی ذہانت جیسی اعلیٰ ٹیکنالوجی صنعتوں کو ترقی دینے کے حق سے محروم کرتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ امریکہ چین کو روکنے اور دبانے کے لئے برآمدی کنٹرول کا غلط استعمال کر رہا ہے جو عالمی قانون اور تعلقات کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہے اور یہ چینی اداروں کے جائز حقوق و مفادات کو شدید نقصان پہنچاکر چین کے ترقیاتی مفادات کو کمزور کررہا ہے۔
