اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر داخلہ اسحاق ڈار نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی زمینی کارروائیاں خطے میں امن و استحکام کی کوششوں کیلئے خطرہ ہیں۔جاری بیان میں اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ غزہ کی پوری آبادی کو غذائی عدم تحفظ اور قحط جیسے خطرے کا سامنا ہے، وہاں ہر 5میں سے ایک شخص بھوک کا شکار ہے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں ہسپتالوں اور اہم انفرا اسٹرکچر کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا، اسرائیلی اقدامات عالمی قوانین اور انسانی اصولوں کی خلاف ورزی ہیں۔
انہوںنے کہا کہ پاکستان فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے بے دخل کرنے کی کوششوں کی مخالفت کرتا ہے اور فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کی حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری فلسطینیوں کی نسل کشی کی اسرائیلی مہم کو فوری ختم کرے، فلسطینیوں کو بلا رکاوٹ انسانی امداد کی فراہمی کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں۔