بدھ, مئی 21, 2025
ہومChinaچین کی ماحول دوست توانائی کی منتقلی کو مائیکرو گرڈز قوت فراہم...

چین کی ماحول دوست توانائی کی منتقلی کو مائیکرو گرڈز قوت فراہم کررہے ہیں

نان جنگ (شِنہوا)  چین کے مشرقی صوبہ جیانگسو کے شہر  شوژو میں نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کے صنعتی پارک میں ایک بڑی ڈیجیٹل اسکرین شمسی توانائی کی پیداوار اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں کمی سے متعلق حقیقی وقت کا ڈیٹا دکھا رہی ہے۔

پارک کی چھتوں پر 52  ہزار مربع میٹر پر پھیلے ہوئے فوٹو وولٹک پینلز نصب ہیں جن کی مدد کے لیے ایک توانائی ذخیرہ کرنے والا نظام بھی موجود ہے۔

یہ تمام نظام مل کر ایک خود کفیل مائیکروگرڈ تشکیل دیتے ہیں جو سالانہ تقریباً 70 لاکھ کلو واٹ گھنٹے بجلی پیدا کرتا ہے جو پورے پارک کو بجلی فراہم کرنے کے لیے کافی ہے۔

ریاستی گرڈ شوژو پاور سپلائی کمپنی کے ٹیکنیشن ژانگ ڈونگ نے بتایا کہ اس صاف توانائی سے سالانہ 2 ہزار800 ٹن کوئلے کی بچت ہوتی ہے جس سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج  تقریباً 7 ہزار500 ٹن  کم ہوتا ہے۔

 اس نظام کے ذریعے پارک میں کام کرنے والے ادارے اپنی توانائی کے اخراجات میں 20 فیصد سے زیادہ کی بچت کرسکتے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!