بدھ, مئی 21, 2025
ہومChinaچین میں 4 ماہ کے دوران 573.7 ارب یوآن مالیت کے مقررہ...

چین میں 4 ماہ کے دوران 573.7 ارب یوآن مالیت کے مقررہ اثاثہ جاتی سرمایہ کاری منصوبوں کی منظوری

بیجنگ(شِنہوا) چین کے اعلیٰ اقتصادی منصوبہ ساز نے رواں سال کے ابتدائی  4 ماہ کے دوران 573.7 ارب یوآن (تقریباً 79.8 ارب امریکی ڈالر) مالیت کے 27 مقررہ اثاثہ جاتی سرمایہ کاری کے منصوبوں کی منظوری دی ہے۔

قومی ترقی و اصلاحات کمیشن (این ڈی آر سی) کی  ترجمان لی چھاؤ نے منگل کےروز پریس کانفرنس میں بتایا کہ یہ منصوبے بنیادی طور پر توانائی، زراعت، جنگلات اور آبی تحفظ کے ساتھ ساتھ اعلیٰ ٹیکنالوجی کی صنعتوں پر مشتمل ہیں۔

لی نے کہا کہ صرف اپریل میں این ڈی آر سی نے 377.1 ارب یوآن مالیت کے 8 مقررہ اثاثہ جاتی سرمایہ کاری کے منصوبے منظور کئے۔

لی کے مطابق  چین ان صنعتوں کی فہرست کو  اپ ڈیٹ کرے گا جس میں  غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ جدید پیداوار اور  ڈیجیٹل معیشت  سمیت مزید شعبوں میں کھلے پن سے متعلق اقدامات کئے جائیں گے۔

لی نے کہا کہ چین نے 40 برس سے زائد عرصے میں اپنی اصلاحات اور کھلے پن کی پالیسی کو مضبوطی سے آگے بڑھایا ہے جو غیر ملکی اداروں کے لئے  ایک مثالی، محفوظ اور قابل عمل سرمایہ کاری کی منزل رہا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!