راولپنڈی: عدالت نے 26نومبر احتجاج کیسز میں بشری بی بی کی عبوری ضمانت میں 12جون تک توسیع کر دی۔منگل کو اے ٹی سی راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کیخلاف 26نومبر کے احتجاج پر راولپنڈی، ٹیکسلا اور اٹک میں درج29مقدمات کی سماعت ہوئی۔عدالت کے مختصر سماعت کے بعد بشری بی بی کی عبوری ضمانت میں 12 جون تک توسیع کردی۔