پیر, مئی 19, 2025
ہومLatestکرم میں امن کے بعد ترقیاتی عمل تیزی سے جاری ہے، بیرسٹر...

کرم میں امن کے بعد ترقیاتی عمل تیزی سے جاری ہے، بیرسٹر سیف

پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ کرم میں امن کے بعد ترقیاتی عمل تیزی سے جاری ہے، ٹل پارا چنار روڈ کی مرمت شروع، بازاروںکی تزئین و آرائش کیلئے300 ملین سے زائد خرچ کئے جاچکے ہیں۔جاری بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ وزیراعلی علی امین گنڈاپور کی کوششوں سے کرم میں امن قائم ہو چکا ہے، علاقے کو بنکروں اور اسلحے سے پاک کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مجموعی طور پر دونوں فریقین کے تقریبا 979بنکرتباہ کئے گئے ہیں، 86دیہات کو غیر مسلح کر کے اسلحہ اور گولہ بارود سرکاری تحویل میں لے لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی نے دوران کشیدگی اپنا ہیلی کاپٹرامدادی سرگرمیوں کیلئے مختص کر دیا تھا، ہیلی کاپٹر کی 338پروازوں کے ذریعے 29,140کلوگرام ادویات متاثرہ علاقے تک پہنچائی گئیں، مریضوں سمیت 9,290افراد کو محفوظ طریقے سے پشاور اور دیگر علاقوں میں منتقل کیا گیا، علاقے میں اب ترقیاتی عمل تیزی سے جاری ہے۔

انہوںنے بتایا کہ ٹل پاراچنار روڈ کی مرمت کیلئے 10کروڑ روپے کی منظوری دی جا چکی ہے، بازاروں کی تزئین وآرائش کے 728ملین روپے کے منصوبے میں سے 300ملین سے زائد خرچ کئے جا چکے ہیں۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!