پیر, مئی 19, 2025
ہومEnertainmentماہرہ خان کی مونوکروم ڈریس میں تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم...

ماہرہ خان کی مونوکروم ڈریس میں تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

 لاہور: اداکارہ ماہرہ خان کی مونوکروم ڈریس میں تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ۔ماہرہ خان نے اپنی جلد ریلیز ہونے والی فلم ‘لو گرو’ کی پروموشن کیلئے لیا گیا ایک دلکش لک فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر کی صورت میں شیئر کیا۔

ماہرہ خان ان تصاویر میں مونوکروم ڈریسنگ کی ہوئی ہیں جو کوئی جھلملاتا جوڑا نہیں بلکہ را سلک سے تیار کیا گیا تھری پیس سوٹ ہے۔ماہرہ خان کو سادگی کے ساتھ دلکشی بخشتا یہ جوڑا پاکستانی ڈیزائنر ‘اقبال حسین’ کا شاہکار ہے جس میں چارکول گرے اینڈ وائٹ پرنٹڈ لمبی قمیص کے ساتھ را سلک کی ہی فلیئرڈ پینٹس اور میچنگ دوپٹہ شامل ہے جو کرنکل جارجٹ سے بنایا گیا ہے۔

اس حسین جوڑے کی قیمت ‘اقبال حسین’ کی آفیشل ویب سائٹ پر موجود ہے جو پاکستانی 90 ہزار روپے ہے۔ اس جوڑے کو اسٹائل کرتے ہوئے ماہرہ خان نے ‘آمنہ شریف’ کی جیولری پہنی جس میں ہاتھ میں انگوٹھی اور کانوں میں رنگ اسٹائل ٹاپس ہیں۔ ماہرہ خان نے ہاتھوں میں بینگلز ‘ٹریڈیشنل جیولری’ کے پہنے جبکہ ہیئر اسٹائلنگ اور میک اپ ‘مبشر بھٹی’ سے کروایا۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!