غزہ: اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اکتوبر 2023 میں اسرائیل-حماس کی جنگ کے آغاز کے بعد سے غزہ میں کم از کم 15 ہزار بچے شہید ہو چکے ، اقوام متحدہ کے ادارے خوراک، صاف پانی، ایندھن اور دوائیوں کی شدید قلت کی وارننگ دے رہے ہیں، جس کے پیش نظر اسرائیل پر اپنی ناکہ بندی کو ختم کرنے کا دبا وبڑھ رہا ہے۔
واضح رہے اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے کہا تھا کہ وہ شدید تشویش میں ہیں اور فوری مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا، اٹلی کی حکومت نے اسرائیل سے غزہ پر حملے بند کرنے کی اپیل دہرائی، جس میں وزیر خارجہ انتونیو تاجانی نے کہا کہ حملے بند کیے جائیں، ہم مزید فلسطینی عوام کو تکلیف میں نہیں دیکھنا چاہتے۔