اسلام آباد: نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی برادری جان چکی بھارت کا بیانیہ سیاسی چالوں پر مبنی ،مقصد خطے میں کشیدگی میںاضافہ تھا،چین پاکستان کی خارجہ پالیسی میں ہمیشہ اہم ستون رہا ہے ،دورہ دیرینہ رفاقت کو مزید وسعت دینے کا ذریعہ بنے گا۔
چین روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے بتایا کہ میںیہ دورہ چینی وزیر خارجہ کی خصوصی دعوت پر کر رہا ہوں ،وہاں اعلی قیادت سے ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 3ہفتوں کے دوران چینی وزیر خارجہ سے 2مرتبہ ملاقات ہو چکی ہے، جبکہ مختلف ذرائع سے 60سے زائد بار باہمی رابطہ بھی کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کی خارجہ پالیسی میں ہمیشہ اہم ستون رہا ہے ،دورہ اس دیرینہ رفاقت کو مزید وسعت دینے کا ذریعہ بنے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر بھارتی پروپیگنڈے کا موثر جواب دے چکا ہے، بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے الزامات دنیا کے سامنے بے بنیاد ثابت ہو چکے ہیں۔ اب عالمی برادری بھی اچھی طرح جان چکی ہے کہ بھارت کا بیانیہ محض سیاسی چالوں پر مبنی تھا جس کا مقصد خطے میں کشیدگی کو بڑھانا تھا۔