ہاربن(شِنہوا)روس کے مشرق بعید سے تعلق رکھنے والے سرگئی میخائلوف نے حال ہی میں چین کے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے شہرسوئی فین حہ میں طبی سیاحت کا دورہ مکمل کیا، جہاں ان کا عام جسمانی معائنہ کیا گیا اور انہیں روایتی چینی ادویات (ٹی سی ایم) کا نسخہ دیا گیا۔
میخائلوف نے کہا کہ میں یہاں ایک چینی دوست کی سفارش پر آیا ہوں۔ طبی معائنے کے بعد ڈاکٹر نے مجھے میرے جسم کے مسائل کے بارے میں بتایا۔ اس کے بعد مجھے چینی روایتی طب کی خوراکیں دیں۔ میخائلوف پرامید تھے کہ ٹی سی ایم علاج ان کی صحت کو بہتر بنانے میں مدد کرسکتا ہے۔
میخائلوف ان روسیوں کے بڑھتے ہوئے گروہ میں شامل ہیں جو سوئی فین حہ عوامی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ہسپتال کے لیو شی منگ نے بتایا کہ بہت سے روسی باشندے طبی معائنے کے لئے گروپ ٹورز پر آئے۔ ہسپتال میں غیر ملکی افراد بھی چینی عوام کی طرح ہی علاج اور طبی قیمتوں سے استفادہ کرتے ہیں۔
ٹرک اور سیاحتی بسیں مصروف ہائی وے بندرگاہ کے ذریعے سوئی فین حہ، جو چین کا شمال مشرقی گیٹ وے ہے اور روس کے پریمورسکی کرائی میں پوگرانیچنی کے درمیان آ جا رہی ہیں۔ روسی مسافر خریداری کے شوقین ہیں اور اکثر سوئی فین حہ میں اپنی خریداری سے بھرے بھاری سوٹ کیس لے جاتے نظر آتے ہیں۔
دریں اثنا روسی اجناس بھی سوئی فین حہ میں مقبول ہیں۔ سوئی فین حہ میں سب سے بڑا روسی اجناس کی تقسیم کا مرکز راس ایمپائر اپنی بھرپور روسی مصنوعات اور خوراک کے مجموعے کے ساتھ شہر کا نمایاں سیاحتی مقام بن گیا ہے۔
