پشاور: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہاہے کہ پھلدار درختوں کی کمی کے باعث نایاب پرندوں کی نسلیں خطرے سے دوچار ہیں،وزیراعلی نے سرکاری دفاتر، کالونی و دیگر مقامات پر درخت لگانے کا حکم دے دیا ہے۔جاری بیان میں بیرسٹر سیف نے بتایا کہ خیبرپختونخوا کے محکموں کومون سون میں شجرکاری مہم شروع کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے، اس حوالے سے انتظامی سیکرٹریز، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے سرکاری دفاتر، کالونی و دیگر مقامات پر درخت لگانے کا حکم دیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پھلدار درختوں کی کمی کے باعث نایاب پرندے خیبر پختونخوا چھوڑ چکے ہیں،بلبل، مینا، ہدہد اور دیگر مقامی پرندوں کی نسلیں خطرے سے دوچار ہیں۔