راولپنڈی: سربراہ پی ایم ایل شیخ رشید نے کہا ہے کہ جارحیت پر بھارت کو تاریخی شکست ہوئی، جان چکا، میلی آنکھ سے دیکھا تو منہ توڑ جواب ملے گا۔ اے ٹی سی راولپنڈی کے باہر میڈیا سے رسمی گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان نے تاریخی معرکے میں بھارت کو شکست دی ہے ،مسلح افواج، پاک بحریہ اور پاک فضائیہ نے تاریخی کام کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء ہمارا فخر ہیں ان کی قربانیاںرائیگا ں نہیں جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جان چکا ہے اگر اس نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے بھی دیکھا تو اسے منہ توڑ جواب ملے گا۔