بیجنگ(شِنہوا)چائنہ بین الاقوامی میلہ برائے خدمات کی تجارت 2025 (سی آئی ایف ٹی آئی ایس) 10ستمبر کو بیجنگ میں شروع ہوگا جس میں آسٹریلیا کو بطور مہمان اعزازی ملک مدعو کیا گیا ہے۔
بیجنگ کے بلدیاتی محکمہ تجارت کے ایک اہلکار ژاؤ چھی ژو نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ رواں سال سے میلہ ایک مقررہ نظام الاوقات کو اپنائے گا اور اب یہ ہر سال ستمبر کے دوسرے بدھ سے شروع ہوگا۔
یہ میلہ شوگانگ پارک میں منعقد ہوگا۔ 3 مربع کلومیٹر پر مشتمل یہ صنعتی ورثہ مقام ہے۔ اس جگہ بیجنگ 2022 سرمائی اولمپکس کا بھی انعقاد ہوا تھا۔
میلہ مالیات، ثقافت و سیاحت، تعلیم، کھیل، سپلائی چین اور صحت کی نگہداشت کی خدمات سمیت مختلف شعبوں کا احاطہ کرے گا۔
میلہ 5 دن تک جاری رہے گا۔ پہلے 3 دن پیشہ ور مہمانوں اور آخری 2 دن عام افراد کے لئے مخصوص ہوں گے۔
