جمعہ, مئی 16, 2025
ہومLatestبھارت جارحیت پر ملنے والا سبق مدتوں یاد رکھے گا،احسن اقبال

بھارت جارحیت پر ملنے والا سبق مدتوں یاد رکھے گا،احسن اقبال

اسلام آباد: وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھارت جارحیت پر ملنے والا سبق مدتوں یاد رکھے گا، ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، زہر کا پیالہ پئے بغیر گزارہ نہیں تھا، وزیراعظم نے ملک کیلئے مشکل فیصلے کئے،مشکلات برداشت کرنے کا ثمر قوم کو مل رہا ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا، پاکستان نے پہلگام واقعہ کی تحقیقات کی پیشکش کی تاہم بھارت نے شائد پہلے ہی پلان بنایا ہوا تھا کہ وہ اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے7مئی کو جارحیت کا ارتقاب کیاجس پر اسے منہ توڑ جواب دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ مسلح افواج اورقوم کا ردعمل تاریخ میں مدت تک یاد رکھا جائے گا، بھارت کی جدید ٹیکنالوجی کا حشر ہو گیا، پاک فضائیہ کے پائلٹوں نے جدید ترین ٹیکنالوجی کو شکست دی۔انہوںنے کہا کہ ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، پاکستان بڑے بحران سے نکلا ہے، ہم یکم اپریل 2022ء کو ڈیفالٹ کے دہانے پر تھے،آئی ایم ایف کے پاس جائے بغیر ڈیفالٹ سے بچا نہیں جاسکتا تھا۔

انہوں نے کہا وزیراعظم نے ملک کیلئے بہت مشکل فیصلے کیے، عوام کو پتہ تھا زہر کا پیالہ پئے بغیر گزارہ نہیں، قوم نے مشکلات کو برداشت کیا آج اس کا ثمر مل رہاہے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!