جمعہ, مئی 16, 2025
ہومEnertainmentپاک فوج نے بالی ووڈ کے خواب چکنا چور کردیے،بہروز سبزواری

پاک فوج نے بالی ووڈ کے خواب چکنا چور کردیے،بہروز سبزواری

 لاہور: پاکستان کے نامور اداکار بہروز سبزواری کہا ہے کہ پاک فوج کے بھرپور جواب نے بالی ووڈ کے خواب چکنا چور کردیے۔نجی ٹی وی پرو گرام میں پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان نے ہمارے دل خوش کر دیے، بھارت نے ہمیں کمزور سمجھا تھا، مگر ہماری افواج نے انہیں حقیقت دکھا دی، یہ فلم نہیں بلکہ اصل زندگی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لگتا ہے جیسے بھارتی عوام، اداکار اور فوج سب ہی بالی ووڈ میں رہنے لگے ہیں، مگر ہماری حقیقت نے ان کے خواب توڑ دیے۔بہروز سبزواری نے کہا کہ اللہ نے بھارت کو دکھا دیا کہ تکبر کا انجام کیا ہوتا ہے، ہماری جیت صرف جنگی نہیں بلکہ اخلاقی اور نظریاتی بھی ہے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!