اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ ظلم کی اندھیری رات ختم ہو گی، بانی پی ٹی آئی پر جتنے بھی کیسز ہیں ان کی کوئی بنیاد نہیں، پاکستانی قوم انصاف کے لیے عدالتوں کی طرف دیکھ رہی ہے، امید ہے بانی پی ٹی آئی جلد رہا ہو جائیں گے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران اسد قیصر نے کہا کہ حالتِ جنگ میں اپنی سیاسی سرگرمیوں کو روک دیا تھا، ہم جو بھی کریں گے آئین و قانون کے مطابق کریں گے۔