لاہور: اولمپئن گولڈ میڈلسٹ جیولین تھرور ارشد ندیم کے کوچ سلمان اقبال بٹ نے کہاہے کہ ارشد ندیم کی تیاری اچھی ہے، ایک بار پھر اچھی کارکردگی کیلئے پرعزم ہیں ، پانچ چھ ماہ کی ٹریننگ کے دوران ہمارے ریفرنس اچھے سامنے آئے ہیں، اب ان کو برقرار رکھنا ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا دبا وہونا اچھی چیز ہے، دبا نہ ہو تو آپ پرفارم نہیں کرسکتے اضافی دبا سے آپ غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کچھ ثابت کرنے کی ضرورت نہیں، ہمارے لیے یہ ایک اور ایونٹ ہے ہم نے کسی ایونٹ کو چھوٹا بڑا نہیں سمجھا سب کو ایک ہی اہمیت دی ہے اور اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کی ہے۔