بدھ, مئی 14, 2025
ہومLatestچین کا تعمیر کردہ سٹیڈیم چاڈ کے حوالے

چین کا تعمیر کردہ سٹیڈیم چاڈ کے حوالے

این ڈجامینا(شِنہوا)چاڈ کے وزیر برائے نوجوانان و کھیل مائدے حامد لونی نے چینی سفیر وانگ شی نِنگ سے مندجافا سٹیڈیم کی چابیاں وصول کیں جو چین نے تعمیر کرکے چاڈ کو بطور تحفہ دیا ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وانگ نے کہا کہ 30 ہزار نشستوں کا حامل یہ سٹیڈیم اب چاڈ کی حکومت اور عوام کا ہے۔ یہ چین اور چاڈ کے عوام کے درمیان برادرانہ دوستی اور چین-چاڈ تزویراتی شراکت داری کی علامت ہے۔

وانگ نے کہا کہ چاڈ کے صدر محمد ادریس دیبی اتنو کے چین کے دارالحکومت بیجنگ کے دورے کے دوران اس شراکت داری کی تجدید ہوئی۔

چاڈ اور چین کے درمیان شراکت داری کی قدر کو سراہتے ہوئے حامد لونی نے کہا کہ یہ سٹیڈیم محض کنکریٹ، فولاد اور مصنوعی گھاس سے بنی عمارت نہیں ہے بلکہ اس سے بڑھ کر یہ چین اور چاڈ کے درمیان مثالی اور نتیجہ خیز تعاون کا ٹھوس ثمر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ تعاون باہمی احترام، اعتماد اور باہمی فائدے پر مبنی شراکت داری کے جذبے کے تحت گزشتہ برسوں میں مزید مستحکم ہوتا گیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!