منگل, مئی 13, 2025
ہومLatestپاکستان کے بھارت کو منہ توڑ جواب پر امریکہ حرکت میں آیا،...

پاکستان کے بھارت کو منہ توڑ جواب پر امریکہ حرکت میں آیا، جانتا تھا اگلا قدم خطرناک ہوسکتاہے، اسحاق ڈار

اسلام آباد: نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر امریکہ سیز فائر کیلئے متحرک ہوا ، جانتا تھا اگلا قدم خطرناک ہوسکتا ہے،پاکستان نے بھارت کی جانب سے مزید اشتعال انگیز کارروائیاں نہ کرنے پر سیز فائر پر آمادگی ظاہر کی ، واضح کرچکے سندھ طاس معاہدے کی معطلی، پانی کا رخ بدلنے یا روکنے کی کوشش اقدامِ جنگ ہوگا۔

غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں کو تمام مسائل کا حل پرامن طریقے سے مذاکرات سے حل کرنا چاہئے، مقبوضہ جموں کشمیر کا مسئلہ حل ہونا جنوبی ایشیا میں امن کیلئے ضروری ہے، امریکی صدر کی طرف سے مقبوضہ کشمیر تنازعے کو حل کرنے کی خواہش کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنی برابری ثابت کر دی ہے ،ہم نے موثر توازن قائم کر لیا ،پہلے بھی امن کے حمایتی تھے اب بھی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو پاک فوج کی جوابی کاروائی سے احساس ہوا اس کے تمام تر اندازے غلط تھے۔

انہوںنے بتایا کہ پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد امریکہ تنازعے میں متحرک ہوا، کیونکہ وہ جانتا تھا پاکستان کا اگلا قدم خطرناک ہوسکتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ روبیو نے مجھے ٹیلیفون کیا اور بتایا کہ بھارت جنگ بندی کیلئے تیار ہے جس پر میں نے کہا کہ ہم بھی یقین دہانی کراتے ہیں کہ اگر بھارت نے دوبارہ کارروائی نہ کی تو ہم بھی نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی فضائیہ کیساتھ جو کچھ پیش آیا وہ سب نے دیکھ لیا تھا، انہوں نے کہا کہ قوموں کی زندگی میں سنجیدہ فیصلے کرنا پڑتے ہیں،نیشنل سیکیورٹی کمیٹی واضح کرچکی ہے سندھ طاس معاہدے کو بدلنا، پاکستان کے پانی کا رخ بدلنے یا اسے روکنے کی کوشش اقدامِ جنگ ہوگا۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!