اسلام آباد: رہنماء پیپلز پارٹی شیر ی رحمن نے مودی کی پاکستان مخالف مہم کو سیاسی ناکامیوں کا اعتراف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مودی اپنی گرتی ساکھ بچانے کیلئے پاکستان پر بھونڈے قسم کے الزامات لگا رہا ہے۔
جاری بیان میں شیری رحمن نے کہا کہ پاکستان سے شکست کے بعد بھارتی عوام اب مودی سے سوالات کر رہی ہے، وہ آئندہ الیکشن میں اپنی شکست دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مودی دہشتگردی کو جنگ سے جوڑ کر عالمی رائے عامہ کو گمراہ کرنا چاہتا ہے تاہم اسے یہ خطرناک منصوبہ معمول بنانے کی اجازت نہیں دیں گے ۔