منگل, مئی 13, 2025
ہومChinaچین کا اسٹریٹجک معدنیات کی غیر قانونی تجارت روکنے کے لئے مئوثر...

چین کا اسٹریٹجک معدنیات کی غیر قانونی تجارت روکنے کے لئے مئوثر اقدامات کا عزم

بیجنگ (شِنہوا) وزارت تجارت نے کہا ہے کہ چین اسٹریٹجک معدنیات کی غیر قانونی تجارت کو سختی سے روکنے کے لئے عملی اور مئوثر اقدامات کرے گا۔

وزارت کے ایک ترجمان نے پیر کے روز کہا کہ اسٹریٹجک معدنی وسائل کے برآمدی کنٹرول کو مضبوط بنانا قومی سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے لئے بہت اہم ہے۔

ترجمان نے نشاندہی کی کہ جب سے چین نے بعض اسٹریٹجک معدنیات کی برآمد پر پابندیاں لگائی ہیں تو یہ بات سامنے آئی ہے کہ بعض غیر ملکی اداروں نے مقامی افراد کے ساتھ غیرقانونی  ملی بھگت کر کے اسمگلنگ اور دیگر ذرائع سے برآمدی کنٹرول کے اقدامات سے بچنے کی کوشش کی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ چین نے ان اسٹریٹجک وسائل کی اسمگلنگ روکنےکے لئے جھوٹے اعلامیے، چھپانے اور تیسرے ممالک کے ذریعے ترسیل جیسی غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق چین نے ایسی سرگرمیوں کے انسداد اور تحقیقات کے لئے کوششیں اور کسٹم معائنہ بھی تیز کر دیا ہے تاکہ ان کے پیچھے موجود غیر قانونی اداروں اور اسمگلنگ کے نیٹ ورکس کو مکمل طور پر بے نقاب کرکے مئوثر طریقے سے قومی سلامتی اور ترقیاتی مفادات کا تحفظ کیا جا سکے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!