منگل, مئی 13, 2025
ہومChinaچین عالمی یوم عجائب گھر پر متعدد تقریبات کا انعقاد کرے گا

چین عالمی یوم عجائب گھر پر متعدد تقریبات کا انعقاد کرے گا

بیجنگ (شِنہوا) چین میں 17 سے 19 مئی تک عالمی یوم عجائب گھر منایا جائے گا جس میں بیجنگ کے عظیم نہر عجائب گھر کو مرکزی مقام کا درجہ حاصل ہوگا۔

قومی ثقافتی ورثہ انتظامیہ (این سی ایچ اے) کے نائب سربراہ لو وین لی نے پیر کے روز پریس کانفرنس میں بتایا کہ مرکزی تقریب میں 2025 کے جدید ترین عجائب گھروں کی فہرست اور ملک بھر میں 10 صف اول کی نمائشوں سمیت کچھ اہم چیزیں پیش کی جائیں گی۔

18 مئی کوعالمی یوم عجائب گھر کے موقع پر دیگر بڑی نمائشوں، شاندار تجربے کی سرگرمیوں اور نوجوان فورمز کے ساتھ بیرون ملک نمائشوں کے لئے ایک نئے پروگرام کا آغاز کیا جائے گا۔

رواں سال کی تقریبات تیزی سے بدلتے ہوئے معاشرے کے سبب عجائب گھروں کی مستقبل کی ترقی پر مرکوز ہیں،اس میں چین کے عجائب گھر کے شعبے میں تازہ ترین کامیابیوں کو پیش کرنا اور زیادہ سے زیادہ عوامی شرکت کا فروغ شامل ہے۔

چین نے 1983 میں عجائب گھروں کی عالمی کونسل میں شمولیت اختیار کی تھی اور اس کے بعد سے ہر سال عالمی یوم عجائب گھر کی تقریبات منعقد کرتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!