پیر, مئی 12, 2025
ہومLatestغزہ میں پانی کا نظام تباہ ہونے سے پیاس سے موت واقع...

غزہ میں پانی کا نظام تباہ ہونے سے پیاس سے موت واقع ہو رہی ہے، واٹر اتھارٹی

رم اللہ(شِنہوا) فلسطینی واٹر اتھارٹی (پی ڈبلیو اے) نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی پٹی پانی کے بحران کا شکار ہے اور اسرائیل کےساتھ جاری تنازع کے دوران پانی اور نکاسی کی خدمات تقریباً مکمل طور پر منہدم ہونے کے باعث پیاس سے اموات ہو رہی ہیں۔

ایک بیان میں متعلقہ اتھارٹی نے کہا کہ اسرائیلی فوجی کارروائیوں، وسیع پیمانے پر بنیادی ڈھانچے کی تباہی، بجلی کی بندش، اور ایندھن و ضروری اشیاء پر پابندیوں کے باعث پانی کی فراہمی کا نظام تقریباً مفلوج ہو چکا ہے۔

پی ڈبلیو اے نے بتایاکہ غزہ میں 85 فیصد پانی اور نکاسی آب کی سہولیات کو شدید نقصان پہنچا ہے،اس کی وجہ سے رہائشیوں کو روزانہ فی شخص صرف 3 سے5لیٹر پانی دستیاب ہے جو کہ عالمی صحت تنظیم کے ہنگامی معیار 15 لیٹر سے بہت کم ہے۔

 بیان میں عوامی صحت کو لاحق بڑھتے ہوئے خطرات سے بھی خبردار کیا گیا، اس میں بغیر صاف کیےگئے گندے پانی کا رہائشی علاقوں میں اخراج اور شہریوں کی جانب سے نمکین اور ناقابل استعمال پانی کے استعمال کا حوالہ دیا گیا ہے۔

پی ڈبلیو اے نے اسرائیل پر بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے اور فوجی کارروائیوں کو فوری طور پر روکنے ، منظم قبضے کے طریقوں کے خاتمے، ناکہ بندی اٹھانے اور پانی کے شعبے کے کارکنوں کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!