ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومLatestچین، روس کو قومی ترقی اور بین الاقوامی انصاف و مساوات کے...

چین، روس کو قومی ترقی اور بین الاقوامی انصاف و مساوات کے لئے زیادہ عظیم خدمات انجام دینی چاہئیں، چینی صدر

ماسکو(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین اور روس کو واضح موقف اختیار کرنا چاہئے اور ہمہ جہت انداز میں دونوں ممالک کی ترقی و احیا کے فروغ اور بین الاقوامی انصاف و مساوات کے تحفظ کے لئے نئی اور عظیم خدمات انجام دینی چاہئیں۔

شی نے ماسکو کے کریملن میں روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ وقت اور تاریخی اہمیت کی حامل عالمی تبدیلیوں کے تناظر میں چین اور روس کو دوطرفہ تعلقات کی ترقی اور انسانی سماج کی عمومی ترقیاتی سمت پر مضبوطی سے قائم رہنا چاہیے۔

شی نے کہا کہ پوتن کے ساتھ ان کی تفصیل سے بات چیت ہوئی جو دوستانہ اور نتیجہ خیز  رہی۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے کئی اہم نئے اتفاقات کئے۔ "چین-روس ہمہ جہت تزویراتی شراکت داری کو نئی سطح تک لے جانے” کے لئے مشترکہ بیان پر دستخط کئے۔ دوطرفہ تعاون کی متعدد دستاویزات کے تبادلے کا مشاہدہ کیا جس سے چین-روس تعلقات کو نئی تحریک ملی۔

شی نے کہا کہ یہ روس کا ان کا 11واں دورہ ہے اور عوامی جمہوریہ چین کا صدر بننے کے بعد انہوں نے سب سے زیادہ دورے روس کے کئے ہیں۔ وہ سوویت یونین کی عظیم حب الوطنی کی جنگ میں فتح کی 80ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کریں گے جو گزشتہ 10 سال میں ان کی دوسری شرکت ہوگی۔

شی نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ غیر مستحکم اور پیچیدہ بین الاقوامی صورتحال کے پیش نظر چین اور روس کو دیرینہ ہمسائیگی، دوستی، جامع تزویراتی ہم آہنگی اور باہمی مفاد پر مبنی تعاون کے جذبے کو مضبوطی سے تھامے رکھنا چاہیے۔

شی نے کہا کہ دونوں ممالک کو مل کر چیلنجز کا سامنا کرنا چاہیے، چین-روس تعلقات کی سطح، دائرہ کار اور استقامت کو مکمل طور پر بلند کرنا چاہیے، دنیا میں امن اور سلامتی کے لئے زیادہ استحکام پیدا کرنا چاہیے اور عالمی ترقی و خوشحالی کے لئے زیادہ قوت فراہم کرنی چاہیے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!