جمعرات, مئی 8, 2025
ہومLatestچین، روس بڑے ممالک کی حیثیت سے خصوصی ذمہ داری نبھائیں گے،...

چین، روس بڑے ممالک کی حیثیت سے خصوصی ذمہ داری نبھائیں گے، چینی صدر

ماسکو (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین روس کے ساتھ دنیا کے بڑے ممالک اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن کی حیثیت سے خصوصی ذمہ داری نبھانے کے لئے ملکر کام کرےگا۔

شی نے جمعرات کے روز روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ اپنے سرکاری دورے میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت دنیامیں یکطرفہ اقدامات اور طاقت کی سیاست اور بدمعاشی کے رجحان کے پیش نظر فریقین کو دوسری جنگ عظیم سے متعلق درست تاریخی نکتہ نگاہ کو مشترکہ طور پر فروغ دینا چا ہیے۔

انہوں نے مز ید کہا کہ فریقین کو اقوام متحدہ کے اختیار اور حیثیت کا تحفظ کرنے، چین، روس اور ترقی پذیر ممالک کی وسیع تعداد کے حقوق اور مفادات کا پختہ دفاع کرنے اور مساوی اور منظم کثیر قطبی دنیا اور عالمی طور پر مفید اور جامع اقتصادی عالمگیریت کو فروغ دینے کے لئے واضح مئوقف اختیار کرنا چاہیے۔

شی نے کہا کہ وہ پوتن کی دعوت پر ایک بار پھر روس کا دورہ کرنے اور سوویت یونین کی عظیم حب الوطنی جنگ میں فتح کی 80 ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کرنے پر خوش ہیں ۔ تاریخ اور حقیقت نے مکمل طور پر ثابت کر دیا ہے کہ چین-روس تعلقات کو جاری رکھنا اور گہرا کرنا دونوں ممالک کے عوام کے درمیان نسل در نسل دوستی کو آگے بڑھانے کے لئے لازمی ہے۔

شی نے کہا کہ باہمی کامیابی حاصل کرنا، اپنی ترقی اور بحالی کو فروغ دینا فریقین کے لئے ایک ناگزیر انتخاب ہے اور یہ عالمی شفافیت اور انصاف کے تحفظ اور عالمی نظم و نسق نظام میں اصلاح کوآگے بڑھانے کے لئے وقت کی ضرورت ہے۔

شی نے کہا کہ رواں سال چینی عوام کی جاپانی جارحیت کے خلاف مزاحمتی جنگ، سوویت یونین کی عظیم حب الوطنی جنگ اور عالمی فسطائیت مخالف جنگ میں فتوحات کی 80 ویں سالگرہ ہے۔

چین اور روس کے عوام نے 80 برس قبل زبردست قربانیاں دیکر عظیم فتوحات حاصل کیں جس سے عالمی امن اور انسانی ترقی کے مقصد کو برقرار رکھنے میں قابل ذکر تاریخی کردار ادا کئے گئے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!