جمعرات, مئی 8, 2025
ہومLatestترک صدر ، وزیراعظم کا ٹیلیفونک رابطہ، رجب طیب اردوان کی مکمل...

ترک صدر ، وزیراعظم کا ٹیلیفونک رابطہ، رجب طیب اردوان کی مکمل حمایت کی یقین دہانی

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملکی خود مختاری اور سرحدوں کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے،ہم امن چاہتے ہیں مگر کمزوری نہیں دکھائیں گے جبکہ ترک صدر نے پاکستان کو ہر ممکن حمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں کشیدگی بڑھنے سے روکنے کیلئے ہر ممکن کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں، سفارتی رابطے جاری رہیں گے۔جاری بیان کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان اور وزیراعظم کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں شہباز شریف نے رجب طیب اردوان کو بھارتی حملوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کے میزائل حملے میں شہادتوں پر ترک بھائیوں کی دعاؤں کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ کی خطے میں امن و استحکام کی کوششیں قابل تحسین ہیں، پاکستان کا موقف واضح ہے، ہم امن چاہتے ہیں مگر کمزوری نہیں دکھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاک افواج نے دشمن کو پیشہ ورانہ مہارت سے پسپا کیا اور اس کے سامنے ڈٹ کر کھڑی ہیں۔

انہوںنے کہا کہ ملکی خود مختاری اور سرحدوں کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے۔اس موقع پر ترک وزیراعظم نے بھارت کی جانب سے پاکستان وآزاد کشمیر پر میزائل حملوں پر پاکستان کیساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ترک صدر نے پاکستان کی پرامن اور تحمل پر مبنی پالیسیوں کو سراہتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترکی موجودہ بحران میں پاکستان کیساتھ ہے۔

ترک صدر نے پہلگام حملے کی غیر جانبدار تحقیقات کی پاکستانی تجویز کو مناسب قرار دیتے ہوئے زور دیا کہ ترکی خطے میں کشیدگی کو بڑھنے سے روکنے کیلئے ہر ممکن کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے، سفارتی رابطے جاری رہیں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!