اسلام آباد: رہنماء پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ پاک فوج نے بھارتی حملے کا منہ توڑ جواب دے کر سر فخر سے بلند کردیا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے بھارتی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی جارحیت کا کوئی جواز نہیں تھا، یہ حملہ نہتے شہریوں پر ظلم تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہر ظلم کا جواب دینا ضروری ہوتا ہے،پاک فوج نے جس طرح بھارتی جارحیت کا جواب دیا ہمارے سر فخر سے بلند ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا دفاعی نظام ملک کی خاطر کھڑا ہے اور ہم اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔