بدھ, مئی 7, 2025
ہومLatestبھارت کے پاکستان میں 5 مقامات پر میزائل حملوں کے بعد پاکستان...

بھارت کے پاکستان میں 5 مقامات پر میزائل حملوں کے بعد پاکستان کی جوابی کارروائی، 3طیارے مار گرائے، بریگیڈ ہیڈکوارٹرز تباہ

راولپنڈی: پاک فوج کی جانب سے دشمن کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارت کے 3 طیارے مار گرائے ہیں جبکہ کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر بھی تباہ کر دیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فضائیہ بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دے رہی ہے، ایک جہاز بھٹنڈا میں اور دوسرا اکھنور میں مار گرایا۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ پاک فضائیہ کے تمام طیارے محفوظ ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کے کرارے جواب پر بھارتی فوجی مورچے چھوڑ کر فرار ہوگئے، جولی پوسٹ، بڈوری سیکٹر میں دشمن کے 50 فوجی پوسٹیں چھوڑ کر بھاگے، پاک فوج نے بھاگتے بھارتی فوجیوں پر فائرنگ کی، پاک فوج کی فائرنگ سے دشمن کی بڑی تعداد میں ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔

واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ رات کی تاریکی میں بھارت کی جانب سے احمد پورشرقیہ، کوٹلی، مظفرآباد، باغ اور مریدکے میں حملہ کیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید بتایا تھا کہ بھارت نے اپنی فضائی حدود سے حملہ کیا، بھارت کے بزدلانہ حملے کا بھرپور جواب دیا جارہا ہے، بہاولپور میں دھماکے سے قبل آسمان پر تیز روشنی چھا گئی۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!