بیجنگ (شِنہوا) چین میں 5 روزہ یوم مئی تعطیلات کے دوران ملک بھر کے عجائب گھروں میں 6کروڑ4لاکھ90ہزار سے زائد ریکارڈ دورے ہوئے جو گزشتہ برس کی نسبت 17 فیصد زائد ہے۔
قومی ثقافتی ورثہ انتظامیہ کے مطابق قومی آثار قدیمہ کے پارکس بھی ایک بڑی کشش کے طور پر ابھرے ہیں جہاں یکم سے 5 مئی تک 55 پارکس میں 33لاکھ 10ہزارسے زیادہ دورے ہوئے۔
انتظامیہ نے بتایا کہ ان پارکس کے دوروں میں گزشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں 2.3 فیصد اضافہ ہوا اور 11 پارکس میں سے ہر ایک میں 1لاکھ سے زیادہ دورے ہوئے۔
