بدھ, مئی 7, 2025
ہومLatestچین کی مالی اعانت نے تنزانیہ کے نگورونگورو لینگائی جیوپارک میں نئی...

چین کی مالی اعانت نے تنزانیہ کے نگورونگورو لینگائی جیوپارک میں نئی روح پھونک دی

دارالسلام (شِنہوا) تنزانیہ کے نگورونگورو کریٹر کے کنارے صبح کی دھند اب بھی میدان پر چھائی ہوئی ہے جبکہ نیچے جنگلی بیل اور زیبرا کے ریوڑ آزادانہ گھوم رہے ہیں۔  ایک نئے تعمیر شدہ نظارے کے پلیٹ فارم سے دنیا بھر سے آنے والے سیاح اب سواحلی، انگریزی اور چینی زبانوں میں نصب معلوماتی سائن بورڈ کے ساتھ وسیع منظر سے لطف اندوز ہو رہے ہیں جو تبدیلی کی ایک خوشگوار مگر طاقتور علامت ہے۔

نگورونگورو لینگائی یونیسکو (اقوام متحدہ کا تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی ادارہ)  گلوبل جیوپارک اپنی یونیسکو حیثیت کھونے کے قریب تھا تاہم  اب چین کے پہلے غیر ملکی امدادی جیوپارک منصوبے کی مدد  اسے نئی زندگی ملی ہے۔

2022 میں یونیسکونے پارک کو زرد کارڈ انتباہ جاری کیا جس کے بعد جون 2023 میں اس منصوبے کا آغاز ہوا ،پارک سیاحوں کے لئے ناقص بنیادی سہولیات اور ناکافی سائنسی مواد  جیسے مسائل کا شکار تھا۔

اس ضمن میں پارک کی عالمی حیثیت کو بحال کرنے کے ساتھ ساتھ تحفظ، تعلیم اور سیاحت کو فروغ دینے کے لئے سائنسی مدد مزید بہتر بنائی گئی  اور بنیادی سہولیات کو یکجا کیا گیا۔

چین نے تیانجن سینٹر، چائنہ ارضیاتی سروے کے ذریعے تکنیکی مدد اور چائنہ ریلوے 25ویں بیورو گروپ کے ذریعے فزیکل بنیادی سہولیات دونوں فراہم کیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!