منگل, مئی 6, 2025
ہومLatestبھارت نے مس ایڈونچر کیا تو سخت جواب دیں گے، جنگ غزہ...

بھارت نے مس ایڈونچر کیا تو سخت جواب دیں گے، جنگ غزہ طرز کی نہیں ہوگی ، بہت آگے تک جائیگی،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بھارت کو دو ٹوک پیغام دیا ہے کہ اگر کوئی مس ایڈونچر کیا تو سخت جواب دیں گے، یہ جنگ غزہ طرز کی نہیں ہوگی ، بہت آگے تک جائے گی، بھارت پاکستان کا پانی کسی صورت نہیں روک سکتا، پاکستان سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کا معاملہ عالمی عدالت انصاف لے کر جائے۔

منگل کو قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میںاظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بھارت اور پاکستان دونوں ہمسائے ہیں، بار بار جنگ کی بات نہ کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کئی جنگیں ہوئیں لیکن انڈس واٹر ٹریٹی کیخلاف کچھ نہیں ہوا، اس دفعہ پہلی بار مودی نے معاہدہ ختم کیا، پاکستان اس معاملے کو عالمی عدالت انصاف میں لے کر  جائے۔انہوں نے کہا کہ مودی کے انڈیا اور عام سیکولر انڈیا میں فرق ہے، مودی کا انڈیا مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے قتل عام پر خوش ہے، بھارت کو پتا ہونا چاہئے کہ یہ غزہ طرز کی جنگ نہیں ہو گی، پاک بھارت جنگ ہوئی تو بہت آگے تک جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جان لے اگر کوئی مس ایڈونچر کیا تو پاکستان سخت ترین جواب دے گا، بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا پاکستان سوچے گا نہیں جواب دے گا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کا پانی کسی صورت نہیں روک سکے گا، مودی کے الزامات کو ہم مسترد کرتے ہیں، دہشتگردی ہماری طرف بھی ہے، بھارت نے جعفر ٹرین حملے کی مذمت تک نہیں کی جبکہ ہم نے پلواما سے لے کر پہلگام تک ہر واقعے کی مذمت کی۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!