منگل, مئی 6, 2025
ہومLatestاسرائیل نے یمن پر50 بم گرا دیئے، الحدیدہ کی بندرگاہ مکمل طور...

اسرائیل نے یمن پر50 بم گرا دیئے، الحدیدہ کی بندرگاہ مکمل طور پر تباہ ہو گئی

 صنعا: اسرائیل نے یمن میں الحدیدہ کی بندرگاہ پر تقریبا 48سے 50 بم گرا دیئے جس کے نتیجے میں بندرگاہ مکمل طور پر تباہ ہو گئی، الحدیدہ پر حملوں میں 30 سے زائد اسرائیلی طیاروں نے حصہ لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک اسرائیلی عہدیدار نے کہا ہے کہ الحدیدہ کی بندرگاہ کو بہت سخت ضرب لگائی گئی ہے،وہاں حوثیوں کی ایک اہم فیکٹری کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے، یمن میں اسرائیلی آپریشن ختم ہو چکا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق بندرگاہ کو شدید فضائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا لیکن وہ مکمل طور پر تباہ نہیں ہوئی ۔ ایک امریکی عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ یمن میں اسرائیلی فضائی حملے واشنگٹن کے ساتھ رابطہ کاری کے بعد کیے گئے۔

لیکن امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ایک ذریعے نے کہا ہے کہ امریکی افواج نے آج حوثیوں پر اسرائیلی فضائی حملوں میں حصہ نہیں لیا۔ واضح رہے کہ امریکہ 15 مارچ سے یمن میں حوثیوں کے گڑھ پر فضائی حملے کر رہا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گروپ کی جانب سے کیے جانے والے کسی بھی حملے کی ذمہ داری ایران پر عائد کرنے کی دھمکی دی تھی۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!