پیر, مئی 5, 2025
ہومLatestطویل اسرائیلی ناکہ بندی کے دوران غزہ کو شدید غذائی بحران کا...

طویل اسرائیلی ناکہ بندی کے دوران غزہ کو شدید غذائی بحران کا سامنا

غزہ (شِنہوا) غزہ کی پٹی میں انسانی بحران مسلسل شدت اختیار کرتا جا رہا ہے، اسرائیلی ناکہ بندی اپنے مسلسل تیسرے مہینے میں داخل ہوچکی ہے جس کی وجہ سے 20 لاکھ سے زائد فلسطینی شہر یوں کے آبادی والے اس ساحلی علاقے میں خوراک، پانی اور ضروری سامان کی ترسیل بری طرح متاثر ہورہی ہے۔

پورے غزہ میں فلاحی باورچی خانے اور خوراک کی تقسیم کے مراکز کے باہر لمبی قطاریں معمول بن چکی ہیں، علاقے کے جنوبی حصے خان یونس میں سینکڑوں شہری ایک وقت کا کھانا حاصل کرنے کی امید میں گھنٹوں انتظار کرتے ہیں۔

ایک تقسیم مرکز کے باہر انتظار کرتی ہوئی 4 بچوں کی والدہ ام رامی نے کہا  کہ صورتحال بہت مشکل ہے، کافی خوراک یا صاف پانی نہیں ہے۔

اکثر بے گھر خاندانوں کے لیے خوراک کا واحد ذریعہ فلاحی باورچی خانے اشیائے خور دو نوش کی کم ہوتی ہوئی رسد کے دوران کام کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

دستیاب خوراک کی اکثریت محدود انسانی امداد یا مقامی عطیات کے ذریعے حاصل کی جاتی ہے جن میں سرحدی گزرگاہوں کی مسلسل بندش کے باعث نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!