اتوار, مئی 4, 2025
ہومLatestصحافی برادری کیلئے اپنے گھر کا خواب پورا کرنے کیلئے کوشاں ہیں،مریم...

صحافی برادری کیلئے اپنے گھر کا خواب پورا کرنے کیلئے کوشاں ہیں،مریم نواز

لاہور: وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صحافی برادری کیلئے اپنے گھر کا خواب پورا کرنے کیلئے کوشاں ہیں،صحافت آزاد، ذمہ دار ہو تو جمہوریت مضبوط ہوتی ہے،جمہوریت کی سربلندی کے سفر میں صحافیوں کیساتھ ہیں۔

یومِ آزادی صحافت پر جاری بیان میں مریم نوازنے کہا کہ آزادی صحافت کیلئے صحافی برادری کی کاوشیں اور قربانیاں قابلِ تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور آزادی صحافت ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں،آزاد، خودمختار اور ذمہ دار میڈیا حکمرانوں کو جواب دہ بناتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ صحافت آزاد اور ذمہ دار ہو تو جمہوریت مضبوط ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے تحفظ کیلئے بھرپور اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے،آزادی صحافت کی جدوجہد ، جمہوریت کی سربلندی کے سفر میں صحافیوں کیساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحافی برادری کیلئے اپنے گھر کا خواب پورا کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!