ہفتہ, مئی 3, 2025
ہومChinaچین کے کینٹن میلے میں برآمد کنندگان کی سہولت کے لئے بوتھ...

چین کے کینٹن میلے میں برآمد کنندگان کی سہولت کے لئے بوتھ کی فیس میں کمی

گوانگ ژو(شِنہوا)کینٹن میلے کے نام سے مقبول چین کے 137ویں درآمدی و برآمدی میلے نے برآمد کنندگان کے لئے بوتھ فیس میں 50 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد عالمی تجارتی چیلنجز سے نمٹنے میں برآمد کنندگان سے تعاون کرنا ہے۔

کینٹن میلے کے منتظم چائنہ فارن ٹریڈ سنٹر نے میلے کے تیسرے مرحلے کے آغاز پر اعلان کیا کہ دیہی ترقی اور دیگر خصوصی زونز میں بوتھ مکمل طور پر کرایہ سے مستثنیٰ رہیں گے۔

نئی قیمتوں کی تفصیلات میلے کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہیں جس کے مطابق 9 مربع میٹر کا بوتھ اب تقریباً 10 ہزار یوآن (تقریباً ایک ہزار375 امریکی ڈالر) میں دستیاب ہے۔ منتظم کے مطابق پہلے جمع کی گئی فیس کا معاف کردہ حصہ واپس کیا جائے گا۔

میلے کے تیسرے مرحلے میں 12 ہزار سے زائد نمائش کنندگان21 سیکشنز میں کھلونوں، زچہ و بچہ مصنوعات، فیشن، گھریلو ٹیکسٹائل، سٹیشنری، صحت اور تفریحی اشیاء سمیت متنوع مصنوعات پیش کر رہے ہیں۔

چین کے جنوبی شہر گوانگ ژو میں 15 اپریل سے 5 مئی تک منعقد ہونے والے میلے کا یہ ایڈیشن 3 موضوعاتی مراحل میں منعقد کیا گیا ہے۔ پہلا مرحلہ جدید صنعتکاری پر مرکوز تھا، دوسرا مرحلہ اعلیٰ معیار کے گھریلو سازوسامان اور تیسرا مرحلہ بہتر معیار زندگی کو فروغ دینے والی مصنوعات پر مبنی ہے۔

پہلے 2 مراحل میں 219 ممالک اور خطوں سے 2 لاکھ 20 ہزار سے زائد غیر ملکی خریدار شریک ہوئے جو ایک ریکارڈ ہے۔ میلہ آغاز سے ہی خریداروں اورفروخت کنندگان کی بھرپور سرگرمیوں کا مرکز رہا، جو چین کی غیر ملکی تجارت کی مضبوطی کو ظاہر کرتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!