ہفتہ, مئی 3, 2025
ہومLatestامریکہ سے مذاکرات کا اگلا مرحلہ اومان کی تجویز پر موخر ہوگیا...

امریکہ سے مذاکرات کا اگلا مرحلہ اومان کی تجویز پر موخر ہوگیا ہے،ایران

تہران(شِنہوا)ایران نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کے ساتھ چوتھے مرحلے کے بالواسطہ جوہری مذاکرات ثالث ملک اومان کی تجویز پر موخر کر دئیے گئے ہیں جو ہفتہ کو روم میں ہونے تھے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

بقائی نے قوم کے "جائز اور قانونی” مفادات کے تحفظ اور پابندیوں اور اقتصادی دباؤ کے خاتمے کے لئے سفارتی ذرائع کے استعمال کےایران کے عزم کا اعادہ کیا۔

ترجمان نے کہا کہ نیک نیتی کے ساتھ مذاکرات میں شامل ہونے کے بعد ایرانی وفد نے بین الاقوامی قانون کے تحت جوہری توانائی کے پرامن استعمال اور غیر قانونی پابندیوں کے خاتمے کے حوالے سے ملک کے اصولی موقف کی بنیاد پر مخصوص فریم ورک پر بات کی ہے۔ یہ ایک منصفانہ، عقلی اور پائیدار معاہدے کے حصول کی سنجیدہ کوشش کی علامت ہے۔

دن کے آغاز میں اومان کے وزیر خارجہ سید بدر بن حمد البوسیدی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر باضابطہ اعلان کیا کہ ہفتہ کو طے شدہ ایران-امریکہ مذاکرات کا چوتھا دور نقل و حمل کی وجوہات کی بنا پر موخر کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئی تاریخ کا اعلان باہمی اتفاق کے بعد کیا جائے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!