جمعہ, مئی 2, 2025
ہومChinaچین کے مہاجر کارکنوں کی آمدنی میں 2024 میں مسلسل اضافہ ہوا

چین کے مہاجر کارکنوں کی آمدنی میں 2024 میں مسلسل اضافہ ہوا

بیجنگ(شِنہوا)قومی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری ایک سروے کے مطابق چین کے مہاجر کارکنوں نے گزشتہ سال زیادہ اجرت حاصل کی اور ان کے معیار زندگی میں بہتری آئی۔

سروے کے مطابق 2024 میں ملک میں مہاجر کارکنوں کی مجموعی تعداد 29کروڑ 97لاکھ 30ہزار تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 22لاکھ کا اضافہ ہے جس سے 0.7 فیصد اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔

2024 میں مہاجر کارکنوں کی اوسط ماہانہ آمدنی 4,961 یوآن (تقریباً 689 امریکی ڈالر) تک بڑھ گئی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 3.8 فیصد زیادہ ہے۔ اپنے آبائی علاقوں سے باہر کام کرنے والوں نے اوسطاً 5,634 یوآن ماہانہ کمائے جو 3.5 فیصد اضافہ ہے جبکہ اپنے رجسٹرڈ ٹاؤن شپ میں کام کرنے والوں کی اجرت میں 3.9 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا، جس سے اوسط ماہانہ آمدنی 4،291 یوآن تک پہنچ گئی۔

تیسرے درجے کے  شعبے جس میں ریٹیل، نقل وحمل اور مہمان نوازی جیسی صنعتیں شامل ہیں، 2024 میں مہاجر کارکنوں کے روزگار پر غالب رہی، جو افرادی قوت کا 54.6 فیصد ہے جس میں 2023 کے مقابلے میں 0.8 فیصد اضافہ ہوا۔ دریں اثنا پیداوار اور تعمیرات سمیت ثانوی شعبے میں مزدوروں کا حصہ 0.8 فیصد پوائنٹس کم ہوکر 44.7 فیصد رہ گیا۔

معیار زندگی کے اشارے نے بھی قابل ذکر بہتری دکھائی۔ شہری علاقوں میں مہاجر مزدوروں کی رہائش کی اوسط جگہ 2023 سے 0.7 مربع میٹر اضافے کے ساتھ 24.7 مربع میٹر فی کس ہوگئی ہے۔ ان کے بچوں کے لئے تعلیم تک رسائی میں نمایاں بہتری آئی ہے، 3 سے 5 سال کی عمر کے بچوں کے لئے پری سکول میں داخلے کی شرح 3.6 فیصد پوائنٹس بڑھ کر 94.5 فیصد ہوگئی ہے اور سکول جانے کی عمر کے 99.8 فیصد بچوں نے لازمی تعلیم حاصل کی جس میں 0.1 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہے۔

مہاجر مزدوروں سے مراد دیہی علاقوں کے ایسے رہائشی ہوتے ہیں جن کی زرعی گھریلو رجسٹریشن ہوتی ہے اور وہ مقامی سطح پر یا اپنے آبائی علاقوں سے باہر سالانہ 6 ماہ یا اس سے زیادہ مدت تک غیر زرعی کاموں میں مصروف رہتے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!