جمعرات, مئی 1, 2025
ہومLatestمحنت کش طبقہ صرف اپنے خاندان ہی نہیں ملکی معیشت کا بھی...

محنت کش طبقہ صرف اپنے خاندان ہی نہیں ملکی معیشت کا بھی سہارا ہے ،اعظم نذیرتارڑ

اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا ہے کہ محنت کش طبقہ صرف اپنے خاندان ہی نہیں ملکی معیشت کا بھی سہارا ہے ۔ جاری بیان میں اعظم نذیر تارڑ نے مزدوروں کی عظمت، لگن اور قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، مزدور کی خوشحالی، پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت قانون و انصاف مزدوروں کیلئے مضبوط قانونی تحفظات کی حامی ہے، انصاف، وقار اور تحفظ ہر محنت کش کا بنیادی حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ محنت کش طبقہ صرف اپنے خاندان کا سہارا ہی نہیں ہوتے بلکہ ملکی معیشت کا سہارا ہے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!