اسلام آباد: مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ دنیا کو اتحاد کا پیغام جاچکا، بھارت آگے بڑھا تو نقصان اٹھانا پڑے گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ پوری دنیا کو اتحاد کا پیغام جاچکا ہے،ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کے بیانات آچکے ہیں، سب سیاسی جماعتیں متحد ہیں، ہر جماعت اپنی ریاست کے ساتھ کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس یا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی ضرورت ہوئی تو ضرور ہوگا، ہماری کوشش ہوگی پی ٹی آئی بھی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے اگر آگے بڑھنے کی کوشش کی تو انہیں نقصان اٹھانا پڑے گا۔