نوم پنہ (شِنہوا) چین کی الیکٹرک گاڑیاں بنانے والے بڑے ادارے بی وائی ڈی نے کمبوڈیا میں گاڑیوں کے ایک کارخانے کی تعمیر شروع کردی ہے۔
کونسل فار دی ڈیویلپمنٹ آف کمبوڈیا (سی ڈی سی) نے ایک اعلامیہ میں بتایا ہے کہ کمبوڈیا کے نائب وزیر اعظم اور سی ڈی سی کے اول نائب چیئرمین سن چھانتھول نے جنوب مغربی ساحلی صوبے پریہ سیہانوک میں سیہانوک ویل خصوصی اقتصادی خطے میں کارخانے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت کی۔
چھانتھول نے کہا کہ یہ کارخانہ خاص طور پر بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت کمبوڈیا۔ چین قریبی تعاون کا ایک اور ثمر ہے۔
انہوں نے کہا کہ کمبوڈیا میں بی وائی ڈی کی موجودگی کمبوڈیا کے کاروباری اور سرمایہ کاری کے ماحول پر چینی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو ظاہر کرتی ہے۔
چھانتھول کی رائے میں یہ کارخانہ کمبوڈیا کے باصلاحیت افراد کو الیکٹرک گاڑیوں کے شعبے میں ٹیکنالوجی مہارت اور نئی ٹیکنالوجی کی منتقلی کا ایک مرکز ثابت ہوگا۔
