بدھ, اپریل 30, 2025
ہومChinaچین میں عظیم دیوار کے ممکنہ طور پر 2 ہزار برس پرانے...

چین میں عظیم دیوار کے ممکنہ طور پر 2 ہزار برس پرانے حصے دریافت

لان ژو (شِنہوا) چین کے شمال مغربی صوبے گانسو میں عظیم دیوار کے 9 حصے دریافت ہوئے ہیں جن کے بارے میں خیال کیا جارہا ہے کہ وہ 2 ہزار برس سے زیادہ پرانے ہیں۔

مقامی ماہرین آثار قدیمہ کے مطابق یہ حصے بائی ین شہر کی جنگ یوآن کاؤنٹی میں ملے ہیں ۔ مٹی کی تہوں کی موٹائی کو دیکھتے ہوئے ماہرین آثار قدیمہ نے ابتدائی طور پر یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ یہ دیواریں چھن عہد (221 قبل مسیح ۔ 207 قبل مسیح) کے دوران تعمیر کی گئی تھیں۔

جنگ یوآن کے ثقافتی نوادرات تحفظ  دفتر کے ڈو باؤزے کے مطابق ان حصوں میں ین گو عظیم دیوار بھی شامل ہےجہاں مٹی کی تہوں کے مشرقی اور مغربی تہوں کے رنگ مختلف تھے جو ظاہر کرتے ہیں کہ یہ مختلف اوقات میں تعمیر ہوئی ہیں۔

مشرقی جانب دیوار کا بچا ہوا حصہ ٹیلے کی مانند نظر آتا ہے۔ یہ دیوار 5.2 میٹر اونچی، 4.5 میٹر چوڑی اور 11 میٹر لمبی تھی۔ منگ عہد (1368-1644) کے دوران تعمیر کردہ بیکن میناروں سے اس کا موازنہ کرنے سے ماہرین آثار قدیمہ کا خیال ہے کہ یہ چھن عظیم دیوار کی خصوصیات کی حامل ہے جبکہ مغربی جانب یوں لگتا ہے کہ منگ عہد میں اس کی مرمت کی گئی ہے۔

دیوار چین کے یوشوگو، لونگ ہوانگ شوئی اور ہوانگ تیان چھی حصوں میں ایک ہی قسم کا پتھر استعمال ہوا ہے جو ظاہر کرتا ہے کہ انہیں ایک ہی وقت میں تعمیر کیا گیا تھا۔ زیادہ تر پتھر کی دیواریں اسٹریٹجک اہمیت کے حامل علاقوں میں تعمیر کی گئی تھیں، یہ اکثر گھاٹیوں کے درمیان قدرتی دفاعی فوائد فراہم کرتی تھی۔

یہ چھن عظیم دیوار کی امتیازی خصوصیت سے مطابقت رکھتی ہے جسے خطے کے مطابق ڈیزائن کیا گیا تھا جس میں معماروں نے تعمیرات کو کم سے کم کرتے ہوئے قدرتی دفاع سے فائدہ اٹھایا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!