میڈرڈ(شِنہوا)چینی وزیرخارجہ وانگ یی نے پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔
اسحاق ڈار نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ یی کو کشمیر علاقے میں دہشت گرد حملے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی سے آگاہ کیا۔
اسحاق ڈار نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف مستقل اور مضبوطی سے جنگ لڑی ہے اور وہ کسی بھی ایسے اقدام کا مخالف ہے جو صورتحال کو مزید خراب کرنے کا باعث بنے ۔ پاکستان صورتحال سے پختہ انداز میں نمٹنے کے لئے پرعزم ہے اور وہ چین اور عالمی برادری کے ساتھ رابطے برقرار رکھے گا۔
اس موقع پر وانگ یی نے کہا کہ چین اس پیشرفت پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دہشت گردی کا مقابلہ پوری دنیا کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں چین کے مستقل تعاون کا اعادہ کیا۔
وانگ نے کہا کہ ایک آہنی دوست اور ہرقسم کے حالات میں تزویراتی معاون شراکت کی حیثیت سے چین پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو مکمل طور پر سمجھتا ہے اور پاکستان کی خودمختاری اور سلامتی کے مفادات کے تحفظ میں اس کی حمایت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین فوری اور شفاف تحقیقات کی وکالت کرتا ہے اور اس کی رائے میں تنازع نہ تو بھارت یا پاکستان کے بنیادی مفادات کو پورا کرتا ہے اور نہ ہی اس سے علاقائی امن و استحکام کو کوئی فائدہ ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین پرامید ہے کہ فریقین تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک دوسرے کی طرف بڑھیں گے اور کشیدگی کو کم کرنے کے لئے مل کر کام کریں گے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link