بیجنگ (شِنہوا) چین کے قانون ساز جیل کے انتظامی نظام کو بہتر بنانے کے لئے قانون میں ترمیم پر غور کر رہے ہیں۔
جیل قانون میں ترمیم کا مسودہ قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے جاری اجلاس میں پیش کیا گیا ہے جو اتوار سے شروع ہوا ہے اور بدھ تک جاری رہے گا۔
چین کا موجودہ جیل قانون 1994 سے ناٖفذ العمل ہے ۔ ترمیمی مسودےمیں نئے دور میں جیل انتظام کے نئے مسائل اور تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے جیل کا تحفظ مزید یقینی بنانے، مجرموں کے جائز حقوق اور مفادات کا بہتر تحفظ کرنے اور ان کی تعلیم و اصلاح کو مضبوط بنانے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
