منگل, اپریل 29, 2025
ہومLatestایرانی بندرگاہ میں دھماکے سے مرنےوالوں کی تعداد 46 ہوگئی

ایرانی بندرگاہ میں دھماکے سے مرنےوالوں کی تعداد 46 ہوگئی

تہران (شِنہوا) ایران کے جنوبی صوبے ہرمزگان کے ایک بندرگاہ پر ہونے والے دھماکے میں مرنے والوں  کی تعداد 46 ہوگئی ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے  ارنا نے صوبائی ہنگامی  انتظامی ادارے کے ڈائریکٹر جنرل مہرداد حسن زادے کے حوالے سے کہا کہ دھماکے اور اس کے بعد لگنے والی آگ سے  1ہزار200 سے زائد افراد زخمی ہوئے جن میں سے 138 اسپتال میں داخل ہیں۔

ارنا کے مطابق اس واقعے کی وجہ کا ابھی تک تعین نہیں ہو سکا۔

پیر کےروز نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم سے بات کرتے ہوئے ایران کی قومی آفات انتظامی ادارے (این ڈی ایم او) کے ترجمان حسین ظفری نے کہا کہ بندرگاہ پر لگی آگ کو جلد ہی مکمل طور پر بجھا دیا جائے گا۔

ایرانی حکومت نے پیر کو  قومی سوگ کا اعلان کیا تھا  اسی دوران ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بندرگاہ کا دورہ  کرکے دھماکے کی صورتحال کا جائزہ لیا اور  زخمیوں سے ملاقات کی۔

ایران کی  این ڈی ایم او کے سربراہ حسین ساجدینیہ نے ایران کے آئی آر آئی بی خبررساں ادارے کو بتایا کہ بندرگاہ پر کچھ کنٹینروں میں پچ جیسا آتش گیر مواد اور  کچھ میں کیمیکلز تھے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!