لندن: انگلش پریمیئر لیگ کی ٹاپ ٹیبل ٹیم لیورپول نے ایک میچ میں ٹوٹنہم ہاٹ پور کو 5-1 گول سے شکست دیدی، یہ لیورپول کی ای پی ایل میں 25ویں فتح ہے ۔ ای پی ایل کی ٹاپ ٹیبل ٹیم لیورپول کی جانب سے لوئس ڈیاز،الیکسس میک الیسٹر،کوڈی گکپو،محمد صلاح اور ڈیسٹنی اڈوگی نے ایک، ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
ٹوٹنہم ہاٹ پور کی ٹیم کی طرف سے میچ میں واحد گول ڈومینک سولانکے نے سکور کیا۔واضح رہے کہ انگلش پریمیئر لیگ میں لیورپول کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر 82 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہے۔آرسنل کی ٹیم 67 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ نیوکیسل یونائیٹڈ کی ٹیم 62 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبرپر ہے ۔