ایتھنز (شِنہوا) ڈیجیٹل ورثہ کے لئےچین-یونان مشترکہ لیبارٹری کا یونان کے قومی آثار قدیمہ عجائب گھر میں افتتاح کردیا گیا ہے جس کا مقصد ثقافتی ورثے کی ڈیجیٹلائزیشن اور اختراع میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینا ہے۔
آئی سی او ایم او ایس چائنہ کی ڈیجیٹل ورثہ کمیٹی کے ڈائریکٹر حہ یان نے کہا کہ چین اور یونان کے متعدد اداروں پر مشتمل یہ لیبارٹری ڈیجیٹل تحفظ، ورچوئل نمائشوں اور ورثے کے تحفظ میں مصنوعی ذہانت کے استعمال پر مشترکہ تحقیق کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گی۔
یونان کی وزارت ثقافت کے سیکرٹری جنرل جارجیوس دیداس کالو نے افتتاحی تقریب میں دونوں ممالک کے درمیان تہذیبی تبادلوں کی اہمیت کو سراہا اور زور دیا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز نے تہذیبوں کے درمیان مکالمے کے نئے راستے کھول دیے ہیں۔
یونان کے قومی آثارقدیمہ عجائب گھر کے ڈپٹی ڈائریکٹر کانسٹین ٹینوس نیکولنٹزوس نے کہا کہ یہ لیبارٹری دونوں ممالک کے درمیان منظم تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز کرتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام ڈیجیٹل تحفظ اور کٹنگ۔ایج ٹیکنالوجیز میں مہارت کو مستحکم کرے گا جو طویل المدتی بین الاقوامی تحقیقاتی شراکت داری کے لئے بنیاد فراہم کرے گا۔
